خبردار!میک اپ کاسامان جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتاہے،نئی تحقیق

کراچی(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی طبی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ روز مرہ استعمال کےمیک اپ کا سامان کئی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے

یونیورسٹی آف مشی گن سکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا کہ خواتین کی روزمرہ استعمال ہونے والی میک اپ کی مصنوعات میں مضرصحت کیمائی مادہ فتھالیٹس پایا جاتا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو سمیت سنگین بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق فتھالیٹس زہریلے کیمیائی مواد کی ایک قسم ہے جو ہیئر اسپرے اور آفٹر شیو جیسی متعدد دیگر مصنوعات میں پائے جاتے ہیں، یہ جلد میں داخل ہو کر جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور اس کے استعمال سے خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے واقعات میں 63 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فتھالیٹس کا لمیبے عرصے تک استعمال سے بانجھ پن، ذیابیطس اور دیگر اینڈوکرائن عوارض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اینڈو کرائن سوسائٹی آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تجویز کیا گیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی مصنوعات جیسے نیل پالش، شیمپو اور پرفیوم میں اس کیمیائی مواد کی موجودگی کی جانچ کے لیے معائنہ ہونا چاہیے۔
ایک تحقیق کے مطابق سفید فام خواتین میں ایشیائی اور افریقی خواتین کی نسبت ذیابیطس سے متاثر ہونے کے امکانات 30-63 فیصد زیادہ ہوتے ہیں