کرونا ،21 نئے کیسز رپورٹ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے،12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ قومی ادارہ  برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ  تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4391 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 21 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔

ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔