دھماکے میں متعددگاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔فائل فوٹو
دھماکے میں متعددگاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔فائل فوٹو

بارکھان ،رکھنی بازار میں بم دھماکہ،4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں  بم دھماکا،4 افراد جاں بحق،12 زخمی ہوگئے۔

میڈیا پورٹس کے مطابق دھماکا بارکھان کے رکھنی بازار میں میں ہوا، جب لوگ خریداری کیلیے جائے وقوع پر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 12 زخمی ہیں، نعشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں متعددگاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔