آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کی بجائے اللہ کاشکر اداکیاجائے گا،فائل فوٹو
آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کی بجائے اللہ کاشکر اداکیاجائے گا،فائل فوٹو

تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک ختم کر دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک ختم کر دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاہے کہ اللہ کریم کاشکرہے کہ پاکستان میں آئین بحال ہے،الیکشن نوے روز میں ہونگے۔

اعجاز چوہدری کاکہناہے کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کی بجائے اللہ کاشکر اداکیاجائے گا،ان کاکہناتھا کہ بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔