پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو35رنز سے ہرادیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 8 کے 23 ویں میچ میں  پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے ہرادیا

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208  رنز کا ہدف دیا جواب میں لاہور قلندرز  19.4 اوورز میں 172 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور  قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان  کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پشاور زلمی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  ۔کپتان بابر اعظم 50، محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 اور  رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  لیکن اس کے بعد  پشاور زلمی کے  تمام کھلاڑی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 2، حارث رؤف نے 2 اور کپتان شاہین شاہ آٖفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں لاہور قلندرز کی جانب سے اچھا آغاز نہ ہوا اور صرف 21 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کی 4اہم وکٹیں گرگئیں۔تاہم اس کے بعد حسین طلعت اور شاہین آفریدی نے ٹیم کو سنبھالا اورجارحانہ کھیلتے ہوئے اسکور کو 135 تک پہنچادیا ۔

اس اسکور پر شاہین آفریدی 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 36 گیندیں کھیلیں ۔حسین طلعت بھی 37 گیندوں پر 63رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔سکندر رضا نے 7گیندوں پر 20 رنز بنائے

لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 172رنز پر ڈھیر ہوگئی

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے 3۔3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔عظمت اللہ عمر نے دو وکٹیں لیں ۔عامر جمال کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پشاور زلمی کے صائم ایوب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا