21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، فائل فوٹو
21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، فائل فوٹو

مریم نے پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ مسترد کردیا

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ مسترد کردیا، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستیں مانگی تھیں،وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے نوازشریف سے بھی اس معاملے پر رابطہ کیا تھا تاہم مریم نواز اپنے فیصلے پر ڈٹ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا تاہم مریم نواز نے اس مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے،سابق صدر آصف زرداری نے (ن) لیگ سے قومی اسمبلی کی15 اور پنجاب اسمبلی کی 25 نشستیں مانگی تھیں اور مطالبہ کیا تھا کہ ان نشستوں پر( ن) لیگ ہمارے امیدواروں کی حمایت کرے اوراپنے امیدوار کھڑے نہ کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کیلئے تیار تھے اور دونوں رہنماؤں نے نوازشریف سے بھی بات کی تھی تاہم مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کر دی۔مریم نواز کا مؤقف ہے کہ ہمارے اپنے امیدوار ایک ایک حلقے میں ایک سے زیادہ ہیں، پی پی کو کیسے ایڈجسٹ کریں۔