اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو
اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو

کم عمر لڑکی سے شادی کے ملزم ظفر علی شاہ کی ضمانت خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کے ملزم سیدظفر علی شاہ کی ضمانت خارج کردی اورٹرائل کورٹ کو ملزم کی ساڑھے 14 سالہ لڑکی سے شادی کے معاملے کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ ساڑھے 14 سالہ لڑکی کی لڑکے کے ساتھ شادی کیسے ہو سکتی ہے ؟ وکیل ملزم نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق 16 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی جرم ہے.

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ وکیل صاحب آپ اپنے موکل کے جرم کا اعتراف کررہے ہیں،وکیل ملزم نے کہاکہ شرعی قوانین کے تحت ساڑھے 14 سالہ لڑکی کی شادی ہو سکتی ہے.

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ کو اس مروجہ قانون پراعتراض ہے تو پارلیمنٹ سے ترامیم کرالیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کی کیا سزا ہے؟

وکیل ملزم نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پرعمر قید کی سزا ہے، وکیل ملزم نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی عمر 17 سال ہے ،عدالت نے ملزم سید ظفر علی شاہ کی ضمانت خارج کردی۔