مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے ضمنی  الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کی 11 بلدیاتی نشستوں اور سندھ کی مجموعی طور پر 93 نشستوں کا ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کےاعلامیے کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 18اپریل کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلیے امیدوار 22مارچ تک بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،

کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں 11 نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے، تاہم اب الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ صوبے بھر میں 93 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

دوسری جانب انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی جماعت اسلامی نے کراچی میں دس مقامات پر دھرنے ملتوی کردیے ۔

جماعت اسلامی نے کراچی میں ہفتے کو ادارہ نور حق میں جنرل ورکرز کنونشن اجلاس طلب کرلیا ۔