دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔فائل فوٹو
دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔فائل فوٹو

اٹارنی جنرل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی نے اپنا استعفی آج صدر مملکت کو بھجوا دیا جس کی جلد منظوری متوقع ہے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ 2 فروری کو ہی بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف تعینات کیا تھا اور پونے دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کی تقرری کی منظوری صدر مملکت عارف علوی نے گذشتہ ماہ دی تھی، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 رولز آف بزنس کے تحت دی۔