جانور ان آوازوں کو غالبا سن سکتے ہیں۔ فائل فوٹو
جانور ان آوازوں کو غالبا سن سکتے ہیں۔ فائل فوٹو

پانی نہ ملنے پر پودے بھی روتے ہیں، سائنس دانوں نے آواز ریکارڈ کر لی

نیو یارک:  پودوں کو پانی نہ دیا جائے تو وہ بھی رونے لگتے ہیں، سائنس دانوں نے پودوں کی آوازیں ریکارڈ کر لیں۔

انسانوں کو یہ آوازیں بظاہر سنائی نہیں دیتیں کیونکہ یہ  الٹرا سونک ہوتی ہیں تاہم سائنس دانوں نے مختلف تجربات سے اندازہ لگایا ہے کہ جانور ان آوازوں کو غالبا سن سکتے ہیں۔ حتی کہ جانوروں کی جانب سے پودوں کو جواب دینے کا اندازہ بھی لگایا گیا ہے۔

جن پودوں کو پانی کی فوری ضرورت ہوتی ہے وہ ایک گھنٹے میں اوسطا 35 آوازیں نکالتے ہیں۔ سائنس دانوں نے بتایا کہ یہ آوازیں ٹائپنگ یا پاپ کورن بننے کی آوازوں سے مماثلت رکھتی ہیں۔ اگر پودوں کو کاٹا جائے یا نقصان پہنچایا جائے تو تب بھی آوازیں نکالتے ہیں تاہم وہ آوازیں مختلف ہوتی ہیں۔