پاکستان 10 مئی کو ڈوبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی، فائل فوٹو
پاکستان 10 مئی کو ڈوبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی، فائل فوٹو

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: قومی سلیکشن ٹیم کے رکن وہاب ریاض ، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال فضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

کپتان بابراعظم ، ابرا احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث روف، حسن علی ،افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

پاکستان 10 مئی کو ڈوبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف کا کہناتھا کہ اسامہ میر اور زمان خان کی جگہ حسن علی اور حارث روف کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے، محمد رضوان پچھلی سریز میں فٹ نہیں تھے لیکن اب فٹ ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔