9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

عمران خان کا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج طلب کر رکھا ہے۔ مسرت چیمہ بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوں گی، انہوں نے جے آئی ٹی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیسز میں جے آئی ٹی عمران خان اور دیگر رہنماوں کو پہلے بھی 2 دفعہ طلب کر چکی ہے، تاحال پی ٹی آئی کے صرف ایک رہنما اسد عمر نے جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔