ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مفتی عبدالشکور گاڑی حادثہ، ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دیا ہے ،ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کراننا ہونگے،ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔