عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ فائل فوٹو

عمران خان وھیل چیئر پر اسلام آباد ہائیکورٹ پیش

اسلام آباد:پاکستان تھریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،وہ کافی دیر تک گاڑی اندر لے جانے کی اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے تاہم عدالت کی جانب سے ان کی گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،وہ وھیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت میں پیش ہو گئے۔

عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام کیسز کی  سماعت کیلئے ڈھائی بجے کا وقت رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اورنگزیب ضمانت کی 7 درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کتنے لوگ کمرہ عدالت میں جا سکیں گے، اس حوالے سے رجسٹرار نے سرکلر جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار کے سرکلر کے مطابق عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہو گی،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جا سکیں گے ، سرکلر میں کہاگیا ہے کہ کورٹ روم ون میں وکلا، صحافیوں کا داخلہ پاس کے ذریعے ہو گا،غیرمتعلقہ افراد کے احاطہ عدالت میں داخلے پرپابندی ہو گی ۔