فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان، مختلف کور کے کمانڈرز اور صوبوں کے گورنرز تبدیل

پشاور: امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر المؤمنین مولوی ہبت اللہ اخوندزادہ کے حکم کے مطابق حکومتی معاملات کی بہتر انجام دہی کےلیے مختلف کور کے کمانڈرز اور صوبوں کے گورنرز کو تبدیل کر دیا گیا۔

حکمنامے کے مطابق صوبہ کنڑ کے سابق گورنر مولوی احمد طحہ کو بطور وزیر سرحدات و قبائلی امور، صوبہ پنجشیر کے سابق گورنر مولوی محمد محسن ہاشمی کو بطور سربراہ ادارہ برائے تفتیش تعینات کر دیا گیا۔

حکمنامے کے مطابق 203 منصوری کور کے سابق کمانڈر ملا رحمت اللہ محمد کو بطور 209 الفتح کور کمانڈر، 209 الفتح کور کے سابق کمانڈر مولوی نصر اللہ مطیع کو بطور 207 الفاروق کور کمانڈر، صوبہ جوزجان کے سابق گورنر قاری محمد اسماعیل راسخ کو بطور 203 منصوری کور کمانڈر کی ذمے داریاں تفویض کی گئیں۔

حکم نامے کے مطباق نائب اسٹریٹیجک انٹیلی جنس وزارت دفاع ملا محمد علی حنفی کو بطور گورنر صوبہ قندھار، 207 الفاروق کور کے سابق کمانڈر قاری محمد ایوب خالد کو بطور گورنر صوبہ کنڑ، صوبہ میدان وردگ کے سابق نائب گورنر شیخ بشیر احمد حقانی کو بطور گورنر صوبہ نورستان، صوبہ غزنی کے سابق نائب گورنر قاری شریف گل حیدر کو بطور گورنر صوبہ جوزجان بنا دیا گیا۔

حکم نامے میں مزید کہاگیا ہے سابق وزیر سرحدات و قبائلی امور عبدالرحمن حقانی کو بطور گورنر صوبہ بغلان، صوبہ بغلان کے سابق گورنر مولوی سمیع اللہ حزب اللہ کو بطور پولیس چیف صوبہ قندھار، صوبہ قندھار کے سابق پولیس چیف مولوی رحیم اللہ محمود کو بطور نائب گورنر صوبہ غزنی مقرر کیا گیا۔