فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانےکا کیس کل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا۔

مذکورہ کیس پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔

چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔