کرونا پھر سر اٹھانے لگا،گزشتہ 24 گھنٹو کے دوران 16 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد (امت نیوز) کرونا کے وار جاری، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 16 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ کے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 1ہزار 557ٹیسٹ کئے گئے، کرونا کے 16 نئے مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 1 فی رہی۔

قومی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا 1مریض رپورٹ ہوا ہے۔