کمیٹی اجلاس میں شریک ہونا وہ اپنی ہتک عزت سمجھتے ہیں۔ فائل فوٹو
کمیٹی اجلاس میں شریک ہونا وہ اپنی ہتک عزت سمجھتے ہیں۔ فائل فوٹو

کورکمانڈر لاہور کے گھر پر حملے کی گفتگو لیک

لاہور:تحریک انصاف کے رہنماؤں شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی کورکمانڈر لاہور کے گھر پر حملے کی گفتگو منظرعام پرآ گئی، ہم سارےاس وقت کورکمانڈرہاوس لاہور میں موجود ہیں آپ سب بھی وہیں پہنچ جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی کورکمانڈر ہاؤس میں گھسنے پر مبنی گفتگو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے ۔

آڈیو میں صغیر وڑائچ استفسار کرتے ہیں کہ اپنے اپنے علاقے بند کرکے رکھنے ہیں یا کوئی اہم مقامات ؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم اس وقت، کور کمانڈر ہاؤس پر ساری دنیا اکٹھی ہوئی ہے،جس پر ان سے جوابی سوال ہوتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم شیخوپورہ والے بھی وہاں پہنچ جائیں ؟

وہ اثبات میں جواب دیتے ہیں تو ایک بار پھر سوال ہوتا ہے جس کے جواب میں شیخ امتیاز کہتےہیں کہ ’ ہاں جی ‘۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد کشمیر،حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن آج ہو گا

ضمنی الیکشن کیلئے کل 189 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 29 حساس جبکہ 20 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔