نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

بھارت ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر مجبور نہ کرے، نجم سیٹھی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے صاف کہہ دیا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی نہ ملی تو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتےہیں، بھارت ایسی صورتحال نہ بنائے جس کا نتیجہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ پر نکلے
نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ ہماری حکومت بھی بھارت پر دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام لگا سکتی ہے، پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے معاملات بہتر ہو چکے ہیں ، ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کاحق کھویا تو بھارت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتےہیں، بھارت ایسی صورتحال نہ بنائےجس کا نتیجہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ پرنکلے، بھارت تمام میچز نیوٹرل وینیو پر چاہتاہے، ایشیا کپ کی پاکستان سے باہر منتقلی قابل قبول نہیں ہوگی،ہمیں بھی پاکستان ٹیم کیلئے بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں۔
پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے بعد سے دونوں ممالک میں دہشت گردی کے حوالے سے بہتری آ چکی ہے، 2009 میں سری لنکا پرحملہ ہوا لیکن اس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح واپس آ چکی ہے۔