شرپسندوں کیخلاف سخت قوانین کے تحت کارروائی کرینگے، شہباز شریف

اسلام آباد (امت نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ9مئی کوملک میں درندگی ہوئی،افواج کیخلاف اکسانےوالوں کوقانون کےکٹہرےمیں کھڑاکریں گے،شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ان کے لئے کوئی معافی نہیں ہے، شہداء کی عظمت پرکوئی آنچ نہیں آئےگی،شہید کسی ایک جماعت یامسلک کےشہیدنہیں،پوری قوم شہداءکااحترام کرتی ہے۔

اسلام آباد میں عظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےشہداء کےورثاءسےکچھ دیرپہلے ملاقات کی،ورثاءکوپیغام دیاآج پاکستان ان کےسپوتوں کی وجہ سےموجود ہے،شہداء نےاپنے بچوں کویتیم کرکےہمارےبچوں کویتیم ہونےسےبچالیا۔

وزیراعظم نے کہا شہداءکی عظمت ہمیشہ قائم اوردائم رہےگی،،شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔

تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف شہداءکی ویڈیوزدیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،86 ہزار سے زائد قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن و استحکام آیا مگر جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،یہ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں اور ا سکے سربراہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کو مشتعل کیا سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا وہ خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتا۔