مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو
مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

عمران خان نے کارکنوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کرنے اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل  کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ غیراعلانیہ مارشل لا آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کالعدم قرار دی جائے۔ سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل اور گرفتاریاں روکی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، عدالت تحریک انصاف رہنماوں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے، یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنان اور رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے، تحریک انصاف کو تحلیل کرنے کی کوششیں کالعدم قرار دی جائیں۔