میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،فائل فوٹو

نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل،عمران خان نے حکومت کا شکریہ ادا کردیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر پی ڈی ایم حکومت کا شکریہ ادا کر دیا ۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خا ن کا کہناتھا کہ ”اپنے نام کے ECL میں شامل کیے جانے پرمیں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بینک اکائونٹ۔

انہوں نے کہاکہ اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا رخ کروں گا جو کرّہ ارض پر میرا پسندیدہ مقام ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد کشمیر،حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن آج ہو گا

ضمنی الیکشن کیلئے کل 189 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 29 حساس جبکہ 20 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔