ترکیے میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

انقرہ (نیٹ نیوز ) ترکیے میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا جس میں صدر رجب طیب اردگان اور کمال قلیچ داراولو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

غیرملکی رساں ادارے کے مطابق ترکیے میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر اردگان کو 49.5 اور کمال قلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔

پہلے مرحلے کے انتخابات میں صدر اردگان کو پارلیمنٹ میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔