اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی، 10 فلسطینی گرفتار
شمالی علاقے میں چھاپے، اسلامی جہاد سے وابستگی کا دعویٰ، کارروائی 30 منٹ تک جاری رہی۔
اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی، 10 فلسطینی گرفتار
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علی الصبح جنین کے قریب واقع قصبے عرابہ میں عمل میں لائی گئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے تھا اور وہ مبینہ طور پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک مسلح نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں پیراٹروپرز بریگیڈ کے ریکونیسنس یونٹ، دیودوان کمانڈو یونٹ اور سرحدی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بیک وقت قصبے کی 10 مختلف عمارتوں پر چھاپے مارے اور تقریباً 30 منٹ کے مختصر وقت میں تمام 10 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔