یمن، کار جھیل میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

صنعاء (نیٹ نیوز) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کار جھیل میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق ہو گئے، ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق کار کے گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے کار گرنے سے ڈوبنے والے دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کار کے ڈیم میں گرنے سے پہلے ہی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہونے کے بعد ایک بچہ زندہ بچ گیا۔

کار کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا تھا۔