تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فائل فوٹو
تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فائل فوٹو

منی پور میں نسلی فسادات، فورسزکی فائرنگ سے 40 باغی ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اضافہ ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھرپوں میں   40 باغی ہلاک ہو گئے  جبکہ  2روز کے دوران 2پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جاری فسادات میں سیکیورٹی فورسز اور مختلف گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پورمیں گزشتہ ہفتوں سے 2 گروپوں کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں جہاں باغیوں کی فورسز سے بھی جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔

منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہےکہ فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ 2روز کے دوران 2پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں ۔متعدد دیہات کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔