اکبر بابر نے معاملہ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کر لیا، فائل فوٹو
 اکبر بابر نے معاملہ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کر لیا، فائل فوٹو

تحریک انصاف کے مزید ارکان اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،آئندہ کوئی نہ کوئی رکن اسمبلی یارہنما پارٹی کو الوداع کہہ رہا ہے، آج بھی متعدد ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے لاتعلقی کااظہار کر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان سمیت 2 رہنماﺅں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایم این اے اسلم خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،ان کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعے کے پیچھے کون ہیں ان کو پکڑا جائے،9 مئی کے واقعے میں ملوث عناصر کو سزاضرورہونی چاہیے ،9 مئی واقعے پر پورا پاکستان مذمت کرتا ہے میں بھی مذمت کرتا ہوں۔

فیصل آباد سے بھی تحریک انصاف کے 2 سابق ارکان اسمبلی نے عمران خان کے قافلے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

پی پی 99 فیصل آباد سے سابق ایم پی اے علی اختر چوہدری جبکہ پی پی 100 فیصل آباد سے سابق ایم پی اے چوہدری ظہیرالدین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے، وہ باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کرینگے۔

دوسری جانب چیئرمین تحصیل میئر درہ آدم خیل شاہد بلال ملک نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے،9 مئی کے واقعات افسوسناک ، مذمت کرتا ہوں،پارٹی رکنیت اور عہدے سے بھی مستعفی ہوتا ہوں۔