دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا

اسلام آباد (امت نیوز) دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہاہے۔پاکستان میں ہر سال 2 لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے،اور3کروڑ افراد سگریٹ پینے کی عادت میں مبتلا ہیں، جبکہ حقہ اور شیشہ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھنےلگی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی انسانی جسم کو کھوکھلا کر دیتی ہے،اثرات بھی انسانی جسم پر تاخیر سے ظاہر ہوتے ہیں،تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہےہیں،18 سال سے کم عمر کے افراد بھی سگریٹ نوشی کے عادی ہورہےہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کیلئےقیمتوں میں اضافے کےساتھ ساتھ اس کے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی دینا ہوگی۔