سعودی عرب : دہشتگردی میں ملوث3 افراد کوسزائےموت سنادی گئی

ریاض (امت نیوز) سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث تین افراد کو سزائے موت سنادی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث تین افراد کوسزائے موت سناتے ہوئے سرقلم کردئیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تینوں شہری دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے ،سزا پانے والے تینوں شہریوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔