چین: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

سیچوان(نیٹ نیوز) چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اتوار (آج) صبح تقریباً 6 بجے سیچوان صوبے کے جنوب میں لیشان شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری میڈیا ’سی سی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ 180 سے زیادہ امدادی رضاکاروں کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا ہے اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

موسم سے باخبر اعداد و شمار کے مطابق واقعے سے دو دن پہلے لیشان شہر شدید بارش کی زد میں تھا۔