گورنر نثار احمد شدید زخمی ہوگئے تھے جو دوران علاج دم توڑ گئے،فائل فوٹو
گورنر نثار احمد شدید زخمی ہوگئے تھے جو دوران علاج دم توڑ گئے،فائل فوٹو

بم دھماکے میں بدخشاں کے گورنر ڈرائیور سمیت جاں بحق

بدخشاں میں نگراں گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ان کا ڈرائیور کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گورنر بدخشاں ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ کار بم دھماکا اتنا اچانک ہوا کہ ان کے محافظوں کو ردعمل دینے کا موقع نہیں مل سکا۔

مولوی نثار احمد احمدی بدخشاں کے ڈپٹی گورنر تھے اور اس وقت ان کے پاس گورنر کا عارضی عہدہ بھی تھا۔

صوبے بدخشاں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر نثار احمد شدید زخمی ہوگئے تھے جو دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق 10 زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔