فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

محمد رضوان کی امریکا کی سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

لندن: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔

اب رضوان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز ادا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے سڑک پر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد رضوان کی ایک اور ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اذان دے رہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے یہ اذان کس مقام پر دی ہے ۔