مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

شادی کی پہلی رات دلہا دلہن ہارٹ اٹیک سے  چل بسے

لکھنو: شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن ہارٹ اٹیک سے  چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور 20 سالہ پشپا کی شادی کی رسومات روایتی دھوم دھام سے ہوئیں تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی۔واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسومات بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔