یوگینڈا،ہائی اسکول میں دہشتگردوں کا حملہ، 37 بچے ہلاک

یوگینڈا (اُمت نیوز)یوگینڈا کے ہائی اسکول میں رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کرکے 37 بچوں کو ہلاک کر دیا۔
قومی پولیس ترجمان نے داعش کی ذیلی تنظیم اتحادی جمہوری فورسز (اے ڈی ایف) کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یوگینڈا پیپلز ڈیفنس فورسز کے ترجمان فیلکس کولائیگی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ 37 لاشیں برآمد کرکے اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کی گئی ہیں۔
یوگینڈا پولیس فورس نے کہا کہ گزشتہ رات اے ڈی ایف باغیوں نے لوبیریرا سیکنڈری اسکول پر دہشتگرد حملہ کیا، یہ اسکول کانگو کی سرحد سے 2 کلومیٹر دور واقع ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کے علاوہ دہشتگردوں نے ایک ہاسٹل کو آگ لگا دی جبکہ ایک فوڈ اسٹور کو لوٹ لیا۔
ضلعی کمشنر نے کہا کہ دہشتگردوں نے 6 بچوں کو اغوا بھی کرلیا۔ضلعی کمشنر کا کہنا تھا کہ مرنے والے تمام بچے اسکول کے طلبہ تھے۔