جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو
جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو

پرویزالہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلی پرویزالہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی۔

پروسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ پرویزالہیٰ نے گریڈ 17 کی 12غیر قانونی بھرتیاں کیں، فیل شدہ اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا، جب کہ اس عمل میں جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت درخواست ضمانت پر 20 جون کو فیصلہ سنائے گی۔