فرانس: زوردار دھماکے سے اسکول کا ایک حصہ منہدم، 24افراد زخمی
دھماکے سے ایک عمارت کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا،گیس لیکج دھماکا تھا، پولیس
June 22, 2023 · بام دنیا
پیرس(نیٹ نیوز) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے سے اسکول کا اگلا حصہ منہدم ہو گیا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے میں 24افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے۔
Breaking: There is a large fire in the 5th arrondissement after a gas explosion in Paris, France. pic.twitter.com/eed22DvxeU
— PM Breaking News (@PMBreakingNews) June 21, 2023
پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق دھماکہ غیرملکی طلبہ میں مقبول پیرس امریکن اکیڈمی میں ہوا،مقامی ڈپٹی میئر کے مطابق یہ گیس لیکج دھماکا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔