اسرائیلی فوج کی بمباری، 3 فلسطینی شہید

فلسطین(اُمت نیوز) اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صبح سویرے بمباری سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فضائی حملے میں 13 شہری بھی شدید زخمی ہوئے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر میزائلوں سے کیئے۔
فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 میزائلوں سے مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی بکتربند گاڑیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور چھاپے مارے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنین میں عسکریت پسندوں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنین میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ایک مکان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔