اڑان کےچند منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔فائل فوٹو
اڑان کےچند منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔فائل فوٹو

امریکا،ہچکولے کھاتا مسافر بردار طیارہ زمین بوس، 5ہلاک

واشنگٹن: مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے نارتھ مرٹل بیچ میں گرانڈ اسٹرینڈ ہوائی اڈے سے پرواز بھری تھی اور محض چند منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ ہوائی اڈے سے دو میل شمال مغرب کے علاقے سے مل گیا۔ طیارے کے زمین پر گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

طیارے کے ملبے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ بھی شامل ہے۔