فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدرکی رہائش گاہ سے ملنے والا سفید پاؤڈر کوکین نکلا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس سے ان کی غیر موجودگی کےدوران برآمد ہونے والا سفید پاؤڈر کوکین نکلا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ اتوار کو وائٹ ہاؤس سے ملنے والاسفید پاؤڈر کوکین تھی۔

یہ کوکین سیکرٹ سروس ایجنٹس کو یسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات پونے نو بجے ملی ، اس جگہ تک عام افراد کی رسائی بھی ہوتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز اہلکار بھی یہ پاؤڈر چیک کرنے پہنچے تھے۔ ابتدائی ٹیسٹ کی رپورٹس سے یہ انکشاف سامنے آیا یہ کہ درحقیقت کوکین تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت یہ پاؤڈر ملا اس وقت امریکی صدروائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

صدرجو بائیڈٖن کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سفید پاؤڈرمزید جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کوکین سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور دیگرمعاملات پر بات کرتے رہے۔ وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے کوکین برآمد ہونے کے وقت صدر جو بائیڈن اور ان کا بیٹا ہنٹر بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے۔