ٹائٹن خراب ہوئی تو ہمیں کہا گیا سوجاؤ،کچھ نہیں ہوگا،سابق سیاح کاانکشاف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)دو سال قبل ٹائٹن کی سیاحت کرنے والے شخص جیڈن پین نےانکشاف کیا ہے کہ اس وقت جب ٹائٹن خراب ہوئی تو اوشن گیٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ سو جاؤ، کچھ نہیں ہوگا، ہمیں یوں محسوس ہوا جیسےکمپنی کا سربراہ سٹاکٹن رش مذاق کر رہا ہے۔ جیڈن پین نے بتایا کہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے سفر شروع ہی کیا تھا کہ دو گھنٹے بعد ہی ٹائٹن کی بیٹری خراب ہوگئی اور یہ آبدوز 24گھنٹےبحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں پھنسی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھاکہ ایک بیٹری خراب ہونے کے باعث ٹائٹن سطح سمندر پر واپس نہیں جا پارہی تھی تاہم خوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی۔
ٹائٹن