۔زیادتی کے بعد 9 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی، فائل فوٹو
۔زیادتی کے بعد 9 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی، فائل فوٹو

امریکا میں 9 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید

واشنگٹن: امریکا میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور اسے حاملہ کرنے پر 28 سالہ نوجوان کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کی ایک کاؤنٹی عدالت میں بدھ کے روز 28 سالہ گیرسن فوینٹس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔زیادتی کے بعد 9 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی جسے اسقاط حمل کے لیے دوسری ریاست انڈیانا جانا پڑا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ گرسن نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور اس کا ڈی این اے بچی کے رحم میں پلنے والے ایمبریو سے بھی میچ کرگیا تھا۔عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ مجرم کو بطور جنسی مجرم بھی رجسٹر کرلیا گیا تاکہ آئندہ نظر رکھی جا سکے۔

گرسن فیونٹیس کو عمر قید کے تحت 25 سے 30 سال جیل میں سزا کاٹنی ہوگی جس کے بعد رہائی کے لیے اسے اپیل دائر کرنا ہوگی اور اگر مجرم کسی صورت پیرول پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوبھی گیا تو اسے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

28 سالہ گرسن کولمبس میں رہتا تھا اور اسے گزشتہ برس جولائی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ متاثرہ بچی کو حمل ضائع کرنے کے لیے انڈیانا ریاست جانا پڑا تھا جہاں اسقاط حمل قانونی عمل ہے۔