لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو
لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو

تیونس میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی

تیونس:  تیونس میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی۔

غیرملکی ایجنسی کے مطابق غیر قانونی اٹلی جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی، کشتی ڈوبنے سے 5افراد ہلاک جبکہ 10لاپتہ ہو گئے۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق  حادثہ اوور لوڈ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ 20افراد کو زندہ بچا لیاگیا۔