کام میں دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ، کارکردگی میں 50 فیصد اضافہ ممکن

سڈنی: کام کے درمیان دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینے سے کارکردگی اور بارآوری میں 50 فی صد سے زائد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سِڈنی میں کیے جانے والے تجربے میں 72 طلبا نے خود سے ایک سبق پڑھا اوردو ذہنی طورپرانتہائی تھکا دینے والے ٹیسٹ دیے۔

وہ طلبا جن کوان آزمائشوں کے درمیان پانچ منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں ان طلبا سےجنہوں نے کوئی وقفہ نہیں لیا تھا،ان سے اوسطاً 57 نمبر زیادہ حاصل کیے۔

وقفہ لینے والے کچھ طلبا نے وقفے کے دوران کچھ نہیں کیا، جبکہ دیگرکوقدرتی مناظرکی پُرسکون ویڈیو دِکھائی گئی، لیکن دونوں گروہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے ان ساتھیوں سے بہتر کارکردگی دِکھائی جن کو وقفہ نہیں ملا تھا۔