نواسہ رسول کافلسفہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، آصف زرداری

کراچی (اُمت نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کافلسفہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ حضرت بی بی زینب کےیزیدکےدربارمیں خطاب نےیزیدکوشکست سےدوچارکیا۔
انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام کوسمجھنے کیلئے نواسہ رسول کی عظیم قربانی سےسیکھنےکی ضرورت ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت نےنواسہ رسول کی فلاسفی کومشعل راہ بنا کروقت کےیزیدوں کی مزاحمت کی۔
سابق صدر کاکہنا تھا کہ اسلامو فوبیامیں مبتلا مٹھی بھرعناصر دنیا کےامن کیلئےخطرہ بن رہے ہیں، مسلمانوں کی دل آزاری دہشتگردی کےزمرے میں آتی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت اورکارکنوں نےحسینیت کی راہ پرچلتےہوئےشہادتوں کی تاریخ رقم کی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے