ایشیا کپ : سری لنکن نے بنگلادیش کو شکست دے دی

پالی کیلے: ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلا گیا۔ بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب میں سری لنکا نے 39 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔ سری لنکا کے نمایاں بلے بازوں میں سدیرا سماراوکرما نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، انھوں نے 6 چوکے بھی لگائے، جبکہ چیرتھ اسالنکا نے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔