ایشیا کپ میچ سے قبل ویرات کوہلی پاکستانی باولر ز سے خوفزدہ

ممبئی:  بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پاکستانی باولر سے خوفزدہ ہیں کہتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم کی طاقت ان کی بولنگ ہے۔ اور اس سے کھیل کا ر خ بھی بدل سکتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان کے پاس کچھ واقعی بہترین بولرز ہیں جو اپنی مہارت کی بنیاد پر کسی بھی وقت کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں لہذا آپ کو ان کا سامنا کرنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کرنی ہوگی۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں صرف یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں اپنے کھیل کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں۔ ہر روز، ہر پریکٹس سیشن، ہر سال اور ہر سیزن یہی چیز ہے جس نے مجھے اتنے لمبے عرصے تک اچھا کھیلنے اور اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے میں مدد کی۔