شاہین کا خوف ، ویرات کوہلی کی حالت خراب ہوگئی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشیاء کپ کے 2023 میں ہوئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بھارتی بیٹنگ آرڈر کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔
ویرات کوہلی ہوں یا روہت شرما، سب ہی پاکستانی باؤلرز کا ایسے انداز میں شکار بنے کہ انہیں سمجھ ہی نہ آیا آخر ہوا کیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد جب بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹرز میدان میں اترے تو ہمیشہ کی طرح شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تیز گیند بازی سے ان کا استقبال کیا، مگر وہ سنبھل کر کھیلتے رہے یوں، شاہین پہلے اوور میں تو وکٹس اڑانے میں ناکام ہوئے۔
لیکن 22 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے کپتان روہت شرما کو اس انداز میں کلین بولڈ کیا کہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی حیران رہ گئے اور ان کی آنکھیں باہر آگئیں۔
دراصل ویرات کوہلی حیران اس بات پر ہوئے کہ کس اعلیٰ طریقے سے شاہین نے ایک مرتبہ پھر روہت کو آؤٹ کر کے بڑی اننگز کھیلنے سے روک دیا۔
ویرات کوہلی کا حال کیمرے کی آنکھ سے بھی بچ نہ سکا۔