ایشیا کپ؛ بنگلادیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی

لاہور:  ایشیا کپ کے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 89رنز سے ہرا کر سپر فور مرحلے کےلئے اپنی امیدیں برقرار رکھ لیں ۔ لاہور میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 334 رنز بنائے ، بنگلا دیش کی جانب سے مہد ی حسن میراز اور نجم الحسن شانتو نے سنچریاں اسکور کیں ۔ 335رنزکے ہدف میں افغانستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 245رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے 75اور کپتان حشمت اللہ شاہد ی نے 51رنز بنا کرنمایا ں رہے ۔

بنگلا دیشی فاسٹ بائولر تسکین احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے کامیابی کے بعد گروپ بی میں سری لنکا کے کے ساتھ 2 پوائنٹ حاصل کر لئے جبکہ افغانسان آخری نمبر پر موجود ہے ۔ سپر فور مر حلے میں جانے کےلئے افغانستان کو سری لنکا کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی درکار ہو گی ۔