ویمنز کرکٹ، قومی ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز جیت لی۔قومی ٹیم نے 151رنز کا ہدف تین وکٹوں پر آخری اوور میں چھکا مارکر حاصل کیا۔ سدرہ امین نے 44 گیندوں پر 61رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔عالیہ ریاض نے بھی شاندار بلے بازی کی ۔منیبہ علی نے بھی 15 گیندوں پر 26رنزبنائے۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں 2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی بار پا کستان کے دورے پر تین ٹی 20میچ کھیلنے کیلئے آئی ہے۔