سیریز میں کامیابی پر ذکاء اشرف کی قومی ویمنز ٹیم کو مبارکباد

لاہور (اُمت نیوز) جنوبی افریقہ ویمنز کیخلاف سیریز میں کامیابی پر چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔
ذکاء اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ فائنلسٹ کے خلاف یہ جیت بہت اہمیت رکھتی ہے، امید ہے ٹیم کل کا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے جیتے گی اور ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ شاندار کارکردگی پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے، اس جیت سے نئی نوجوان کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے میں اضافہ ہوگا، اس سیریز کی ٹی وی کوریج سے لوگوں کو ہماری کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔